• news

پنجاب کے 85 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی بنا دیا گیا‘ 270 سب انسپکٹرز کی بھی ترقی

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے 85 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ پروموشن بورڈکے اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں انسپکٹر خالد محمود، سید ابرار حیدر، وسیم افضل، غلام مجتبیٰ، محمد اعظم، شبیر احمد‘ عمر فاروق، شہزاد گل، مختار احمد، محمد اسلم، محمد ارشاد، عبدالرؤف، سجاد حسین، امجد حسین، سرفراز حسین، نصراللہ خان، قلب ِسجاد،شہزاد فیض، سجاد رشید، رضوان خالد، ریاض احمد، طارق جاوید، رفاقت علی، زبیر اختر، رفعت محمود، جمیل قیصر، عبدالغفار، اعجاز احمد، محمد نعیم، طاہر مشتاق، محمد عثمان، عامر حسین، ظفر اقبال، بابر نواز، جاوید اقبال، محمد منیر احمد، خالد علیم، شاہدہ یاسمین، طاہر عباس، مصطفی کمال ، کاشف ریاض، خالد محمود، شکیل احمد، نعیم اختر، شکیل احمد، ارشد محمود، افتخار احمد، ذوالفقار علی، گل خطاب، ذوالفقار احمد، اکرم اللہ، محمد عظیم، رضا حسین، آصف رحیم، ناصر عباس، غضنفر علی، نواز، عامر وحید، سعید احمد، محمد یٰسین، نوید زمان، محمد ادریس، کشور سلطانہ، محمد افضال،محمد نعمان، سرور اعوان، طارق مقصود، محمد جاوید، عرفان اکبر ، مقصو دعلی، نازیہ باقر، نبیلہ بشیر، خالد بلال، ارشد اقبال ، ظفر اقبال، شیر محمد، عامر شاہین، شاہد محمود، عمران احمد، محمد افضال، محمد الیاس ‘ مطلوب احمد، محمد ارشد شاہد علی شامل ہیں۔دریں اثنا 270  سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز اور سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی گئی جبکہ دیگر رینجز اور اضلاع میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل‘ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز‘ اے ایس ٰآئیزسے سب انسپکٹرز کے عہدوں پر 1500 سے زائد ترقیوں کا عمل بھی تقریباً مکمل ہو گیا ہے اور اس حوالے سے ترقیوں کے نوٹیفکیشنز بھی مرحلہ وار جاری کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن