صدر اچھے آدمی‘ غیرجانبدار ثابت نہیں ہوسکے‘ ہر مسئلے کا حل الیکشن: شاہد خاقان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اتنا کلیئر بل پہلے کبھی نہیں آیا۔ سپریم کورٹ سوموٹو اختیار استعمال کر رہی ہے۔ عوام کو دکھانا ہوگا ماضی میں کیا ہوتا رہا ہے۔ ہمیشہ کہا ٹروتھ کمشن بنانا ہوگا۔ ماضی کے کرداروں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے بڑوں کی ذمہ داری ہے کرائسز سے نکلنے کا راستہ تلاش کریں۔ اصل میں یہ کردار صدر کا ہے۔ صدر مملکت اچھے آدمی ہیں‘ لیکن خود کو غیر جانبدار ثابت نہیں کر سکے۔ سیاست نہیں‘ ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ ہر مسئلے کا حل الیکشن سے ہوتا ہے۔