مریم اورنگزیب‘ رانا ثناء نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی: فواد
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ کو سپریم کورٹ توہین عدالت میں طلب کر سکتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء کو قانونی طور پر بھی نااہل قرار دیا جائے۔