• news

خوردنی اشیاء میں حرام اجزاء کی آمیزش، ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری سے رپورٹ مانگ لی

 لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فوڈ آئٹمز میں حرام اشیاء کی آمیزش کرکے فروخت کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری انڈسٹری سے عید کے بعد پراگریس رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری انڈسٹری کو پاکستان حلال اتھارٹی کو دفاتر قائم کرنے کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر پاکستان حلال اتھارٹی کو فعال کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن