• news

کرونا: 109 نئے کیس: خطرات کے حامل افراد کو سال میں ایک بوسٹر لگوانا چاہئے: عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی) ملک بھر میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے109 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 21 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے4ہزار731ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.30 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 21 کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وباء کی نئی لہر کیلئے کرونا ویکسینیشن کی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی خطرناک کے حامل گروپ کو آخری ویکسین کے بعد 6 ماہ سے 12 ماہ کے دوران  اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ اس کا مقصد انفیکشن کے پھیلائو اور ویکسی نیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں عوام میں اعلیٰ سطح کی قوت مدافعت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کرونا سے موذی بیماریوں اور موت کے انتہائی خطرناک کے حامل افراد پر ویکسین کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن