• news

ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر کے دفاترکے اوقات کار میں توسیع

اسلام آباد (اے پی پی) ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر کے دفاترکے اوقات کار میں  آج(جمعرات ) اور کل( جمعہ) کو توسیع کردی گئی ہے۔ایف بی آرکی جانب سے ان لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز اور دیگر حکام کو جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس اورڈیوٹیوں کی ادائیگیوں کیلئے تمام متعلقہ دفاتر30 مارچ کوشام 6 بجے اور31 مارچ کورات 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں۔ مراسلے میں اس حوالے سے نیشنل بینک آف پاکستان سے بھی مجاز شاخیں کھلی رکھنے کیلئے  رابطہ کاری کی ہدایت کی گئی ہیتاکہ مارچ کے مہینے کے ٹیکس اور ڈیوٹیز اسی روز نیشنل بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن