• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: کراچی بلدیاتی الیکشن‘ دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے کراچی کی6یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست میں گنتی روکنے کے عدالتی حکم میں توسیع  دی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار قیصر امام اور حسن جاوید شورش عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے کوئی عدالت پیش نہ ہوا۔سردار اعجاز اسحاق خان نے کہاکہ دوبارہ سپیشل میسنجر کے ذریعے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی راجہ عارف سلطان نے 17 جنوری پوسٹ پول دھاندلی کی شکایت کی تھی،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ مزید سماعت 5 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن