سانحہ بارکھان پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے: سینیٹر مشتاق ا حمد
اسلام آباد (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بارکھان پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلاتے ہوئے ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جا ئے۔ اس واقعے کو ویڈیو بنا کر منظر عام پر لانے والی امیرو بی بی کھیتران نے عظیم الشان قربانی دی جس پر میری تجویز پر سینٹ داخلہ کمیٹی نے امیرہ بی بی کومتفقہ طور پر انسانی حقوق کا اعلی سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ آئی جی بلوچستان نے سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ میں اس بات کو تسلیم کیا کہ بر وقت ایکشن لے کر اس واقعہ کو روکا جا سکتا تھا، مگر ریاست کے تمام اداروں اور پو لیس نے اپنی آنکھیں اور کان بند رکھے اور یہ اندوہناک سانحہ پیش آیا، یہ واقعہ ثابت کر تا ہے غریبوں اور اشرافیہ کے لیے الگ الگ قانون اور پاکستان ہے۔