راجہ ریاض کے اپوزیشن لیڈر تقرر کیخلاف درخواست، الیکشن کمشن کو جواب کیلئے مہلت
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کے تقرر کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی الیکشن کمشن نے درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں نشاندہی کی کہ راجہ ریاض کا تعلق تحریک انصاف سے ہے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے، درخواست پر مزید کارروائی 6 اپریل کو ہوگی۔