• news

فیول ایڈجسٹمنٹ: کراچی کیلئے بجلی 56 پیسے مہنگی، ملک بھر کیلئے 6 پیسے سستی، نیپرا نے منظوری دیدی 


 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) شہر قائد کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی جبکہ ملک بھر کیلئے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 56 پیسے فی یونٹ مہنگی اور باقی کمپنیوں کے لیے 6 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ نیپرا اتھارٹی کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔ نیپرا نے کے الیکڑک اور سرکاری بجلی کمپنیوں کی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر الگ الگ سماعتیں کیں۔ سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایا کہ فروری میں کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 48 روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9.05 روپے فی یونٹ رہی۔

ای پیپر-دی نیشن