• news

ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاﺅنٹ بھارت میں بلاک کر دیا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاﺅنٹ بھارت میں بلاک کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر نے جاری کردہ نوٹس میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاﺅنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق کمپنی کے گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاﺅنٹ روکنے پر مجبور کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت پاکستان کا اکاﺅنٹ امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن