• news

2 ارب کی کرپشن‘ زین قریشی کا مبینہ فرنٹ مین مظہر عباس گرفتار: جاوید وڑائچ ‘ عامر نواز آج نیب طلب 


لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے سابق ایم این اے زین قریشی کے مبینہ فرنٹ مین مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مظہر عباس کو شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک مقرر کر رکھا تھا اور اس نے تین سال میں 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کی۔ مظہر عباس فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 سو روپے میں فروخت کرتا رہا اور روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ خوراک ملتان ریجن کا ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ اور سابق ایم پی اے عامر نواز چانڈیا کے گرد اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کردیا۔ جاوید اقبال وڑائچ نے بشیرگارڈن، رائل گارڈن اور دی پرل سٹی ہاو¿سنگ سکیمیں غیرقانونی طورپر منظورکروا کر کروڑوں روپے کا سرکار کو نقصان پہنچایا۔ جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 31 آج صبح 10بجے طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن نے 27مارچ کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ سابق ایم پی اے تحریک انصاف عامر نواز چانڈیا نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے فارم ہاو¿س تعمیر کر لیا۔ عامر نواز چانڈیا نے حلقے کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں میں بھی بھاری رشوت وصول کی۔ عامر نواز چانڈیا کو بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے آج 9بجے طلب کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے سابق ایم این اے زین قریشی کے فرنٹ مین مظہر عباس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ملزم مظہر عباس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک مقرر کر رکھا تھا اور اس نے تین سال کے عرصہ میں 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کی۔ مظہر عباس فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 سو روپے میں فروخت کرتا رہا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ اور سابق ایم پی اے عامر نواز چانڈیاکے گرد اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کر دیا۔ جاوید اقبال وڑائچ نے بشیرگارڈن، رائل گارڈن اور دی پرل سٹی ہاو¿سنگ سکیمیں غیرقانونی طور پر منظور کروا کر کروڑوں روپے کا سرکار کو نقصان پہنچایا۔ جاوید اقبال وڑائچ نے بلدیہ رحیم یار خان اور تحصیل کونسل رحیم یار خان کی سرکاری مشینری پرائیویٹ ہاو¿سنگ سکیموں کی ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال کی۔ جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 31مارچ کو صبح 10بجے طلب کر لیا ہے۔ سابق ایم پی اے تحریک انصاف عامر نواز چانڈیا نے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے فارم ہاو¿س تعمیر کر لیا۔ عامر نواز چانڈیا کو بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے 31مارچ کو صبح 9بجے طلب کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن

ای پیپر-دی نیشن