تمام مقدمات کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست‘ عمران نے نیب نوٹس بھی چیلنج کر دیئے
لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار+وقائع نگار) عمران خان کی جانب سے ان کے خلاف تمام مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشن کے حتمی فیصلے تک عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی ہے، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر بھی بطور درخواست دہندہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقِ پاکستان، الیکشن کمیشن، وزیراعظم، وزیرِداخلہ اور نگران وزیراعلیٰ و آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن پنجاب، نیب، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ اسد عمر نے اس موقع پر گفتگو میںکہا کہ ہم نے ایک منظم طریقے سے انتخابی عمل میں شرکت سے روکنے کے لیے عمران خان کے خلاف انتقامی اقدامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود عمران خان کو خطرات کا شکار کرنے کا معاملہ بھی عدالت عالیہ کے سامنے رکھا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی درخواست کی صورت میں عدالت کے سامنے رکھی ہیں۔ تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین غیرقانونی کریک ڈاو¿ن کیخلاف بھی عدالت سے رجوع کرچکے ہیں۔ ایک جامع درخواست کے ذریعے تمام پہلو معزز عدالت کے سامنے رکھے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف جعلی مقدمات کی بھرمار بنیادی آئینی حقوق سے یکسر متصادم، انہیں کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔ تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاو¿ن کا بھی کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔ انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کے تدارک اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت معزز عدالت دے سکتی ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں نیب کے 16 مارچ اور 17 فروری کے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ نیب کال اپ نوٹسز غیرقانونی قرار دیئے جائیں۔ کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیلی کے عمل سے روکا جائے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کیلئے دائر الیکشن کمیشن کی درخواست میں عمران خان کی استثنیٰ درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلام آباد بار کی ہڑتال ہے، تین روز سے ہڑتال چل رہی۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہاکہ وکلاءکی ہڑتال میں عمران خان تو شامل نہیں ہیں۔ عدالت نے سماعت 29 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔