پاکستان کے ساتھ گہری سکیورٹی پارٹنر شپ ہے: ترجمان امریکی وزارت خارجہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گہری سکیورٹی پارٹنرشپ ہے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ پارٹنرشپ میں انسداد دہشت گردی بھی شامل ہے۔ دہشت گرد حملوں پر رپورٹس دیکھی ہیں۔ متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں۔ ڈیموکریسی سمٹ میں پاکستان کے شمولیت نہ کرنے پر افسوس ہے۔ پاکستان اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ اس رضامندی میں تبدیلی نہیں۔ امریکہ اور پاکستان بہت سے ایشوز پر مل کر کام کرتے ہیں۔ جمہوریت‘ انسانی حقوق‘ آزادی اظہار پر بات کرتے رہتے ہیں۔