• news

بنچ کی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے: جسٹس شاہد 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کردیا۔ جسٹس شاہد وحید نے5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس امین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔ مقدمہ حافظ قرآن کو میڈیکل میں اضافی نمبر دینے کا تھا لیکن کیس میں وہ باتیں زیربحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔ معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی جواب جمع کرائیں۔ بنچ میں بیٹھنے والے ججز سوال نہیں اٹھا سکتے، نکتے پر کہنے کو بہت کچھ ہے، کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ پیمرا کا کوئی نمائندہ عدالت میں موجود تھا، شنوائی کا موقع دیئے بغیر حکم دینا انصاف کے منافی ہے۔ جسٹس شاہد نے کہا کہ بینچز کی تشکیل چیف جسٹس پاکستان کا انتظامی اختیار ہے اور خصوصی بنچ بھی قانون کے مطابق تشکیل دیا گیا۔ جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن