پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں نئے کارکنان کی شمولیت
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن میں نئے کارکنوں کی شمولیت خوش آئند ہے جس سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھے گا- اندرون اور بیرون ملک مسلم لیگ کے لئے نئی ممبرشپ بے حد ضروری ہے تا کہ آنے والے انتخابات سے قبل ملک میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھایا جا سکے اور مسلم لیگ ن ووٹوں کی بھا ری اکثریت سے جیت کرقائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکے- ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نےمسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے نئے کارکنوں کے ایک اجلاس میں کیا جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کیا- اجلاس میں نئے کارکنوں ملک نصیر احمد، عبداللطیف، عبدالجبار، کاشف، محمد علی، اسامہ وحید، حافظ عبدالناصر، محمد عباس، عمر فرید اور محمد سہیل نے شرکت کی- اس موقع پر متذکرہ کارکنوں نے اپنے ممبرشپ فارم وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر کو پیش کئے اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا- پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نےمسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے نئے کارکنوں کو خوش آمدید کہا اور مزید ممبرشپ کے لیے کہا- پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی تحفظ پاکستان کے لئے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ اور طاقت ہوتے ہیں- زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شمولیت پارٹی کو مضبوط کرتی ہے- ہمیں چاہیے کہ ہم مسلم لیگ ن کی ممبرشپ میں اضافہ کر کے اپنی پارٹی اوراپنے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں، تا کہ ملک ایک بار پھر ترقی کی را ہ پر گامزن ہو- نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے اپنی طرف سے مکمل تعا ون کا یقین دلاتے ھوئے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد نئے کارکنوں کی کثیر تعداد کو پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا حصہ بنائیں گے- حالیہ 10 دس نئے کارکنوں کی شمولیت پرپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین کا شکریہ ادا کیا-