حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج لاہور میں طلب
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی اتحادی جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دن ایک بجے لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور اہم فیصلے ہوں گے۔ پنجاب‘ خیبر پی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔