عمران خان کی 2کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 2کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 2کیسز میں جلد سماعت کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی،عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے کیلئے مقرر کر دی گئی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے مقرر کیا گیا ہے۔