• news

جہاں دل کرتا ہے انڈر پاس بنا دیتے ہیں‘ لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبر نگار)  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں عید تک  بیکریوں کو  رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دیدی، عدالت نے ایمپوریم مال کے اردگرد غیر قانونی پارکنگ فوری سیل کرنے کا بھی  حکم دیدیا،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا جہاں دل کرتا ہے انڈر پاس بنا دیتے ہیں،انڈر پاس بنانے کی بجائے سڑکوں کی ری ماڈلنگ ہوجائے تو تمام مسائل حل ہو جائیں، ٹریفک پولیس کو تو لوگ کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں، ٹریفک پولیس کو مزید با اختیار کرنے کی ضرورت ہے،دبئی میں کوئی ٹریفک والا کسی کو روک لے تو کسی کی جرت نہیں ہوتی بات کر جائے۔

ای پیپر-دی نیشن