• news

لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی جاری رہی

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے بیشتر علاقوں میں 9 ویں روزے کو بھی پرچون کی سطح پر دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رکھی تاہم شدید بارش کی وجہ سے خریداروں کا رجحان معمول سے کم ہونے سے اس کی شرح کم رہی۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 48 روپے کلو مقرر تھی تاہم دکانداروں نے 50  سے 55 روپے فی کلو تک فروخت کیا۔ آلو کچا چھلکا درجہ دوم 44 کی بجائے 48 روپے‘ پیاز درہاول 93 کی بجائے120 روپے‘ پیاز درجہ دوم 80 کی بجائے 90 روپے‘ ٹماٹر درجہ اول 100 کی بجائے 130 سے 140‘ ٹماٹر درجہ دوم 80 کی بجائے 90 سے 95‘ لہسن دیسی 220 کی بجائے 280 روپے‘ لہسن چائنہ 260 کی بجائے 400  روپے‘ ادرک تھائی لینڈ 630 کی بجائے 670‘ سے 680 روپے‘ کھیرا فارمی 50 کی بجائے 60 روپے‘ لیموں چائنہ 135 کی بجائے 200 سے 220 روپے‘ گاجر چائنہ 50 کی بجائے 60 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 320 کی بجائے 400 روپے‘ سیب کالا کولو پہاڑی دوم 185 کی بجائے 220‘  سیب سفید 145 کی بجائے 180‘ کیلا سپیشل درجن 335 کی بجائے 430 روپے‘ کیلا درج اول درجن 215 کی بجائے 270 سے 280 روپے‘ امرود 165 کی بجائے 200روپے‘ کنو سپیشل درجن 505 کی بجائے 550 روپے‘ اسٹابری اول 210 کی بجائے 250‘ خربوزہ دوم 105 کی بجائے 120 روپے جبکہ کھجور ایرانی 470 کی بجائے 590 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن