• news

پسرور: گھر والوں سے تلخ کلامی نوجوان کی پھندا لیکر خودکشی

پسرور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ پھلورہ حدود  میں گھر والوں سے تلخ کلامی پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ فہد کی گھر والوں سے تلخ کلامی ہوئی جس کی وجہ سے اس نے اپنے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے  حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن