• news

اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قدر 286.50 روپے برقرار‘ سونا 700 روپے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالر اضافہ سے  1981 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 8 ہزار 700 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2270 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ بینک دولت پاکستان کے مطابق جمعہ کو 13پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 283.79 روپے پر جا پہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر286.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔

ای پیپر-دی نیشن