چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان
بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر ہفتہ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جمعہ کوکہاکہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 335 یوآن(تقریبا 48.75 ڈالر) فی ٹن اور 320 یوآن فی ٹن کی کمی جائے گی۔چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔