• news

ڈمی پارلیمنٹ میں پی ڈی ایم کو جعلی قانون سازی کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں:سیمی بخاری

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو عمران خان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ امپورٹڈ ٹولے نے ملک کو مذاق بنا دیا ہے۔ ڈمی پارلیمنٹ میں پی ڈی ایم کو جعلی قانون سازی کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ انہیں اکثریت حاصل ہی نہیں۔ پی ڈی ایم ملکی اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔ ملک پر چھائی تاریک رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن