• news

ممتاز عالم دین مولانا قاری حبیب الرحمن کی والدہ انتقال کر گئیں لاہور میں سپر خاک

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے ممتاز عالم دین اور جامعہ صدیقیہ گلش راوی لاہور کے استاذ مولانا قاری حبیب الرحمن کی والد ہ علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوری کے شاگرد خاص مولانا عبدالرحمن کی اہلیہ اور ریڈیو پاکستان کے قاری مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمود الحسن،مولانا قاری نور الحسن،مولانا ابو الحسن کی بھی والدہ تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا محب النبی نے جنازہ گاہ بہاولپور روڈ نزد چوبرچی لاہور میں پڑھائی جس میں مولانا عبدالقیوم نیازی،مولانا قاری محمد عارف علوی،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا فہیم الدین،مولاناقاری محمد اقبال اور مولانا عبدالشکور یوسف سمیت دیگر علماء و طلباء اور عزیز اقارب تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد میں مرحومہ کو قبرستان میانی صاحب لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دریں اثناء مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید،مولانا سیف الرحمن المھند،مولانا محمد یوسف خان، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیرحسن،حافظ خالد حسن اورمولانا مجیب الرحمن نے مولانا قاری حبیب الرحمن نے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ پرہیز گار اور نیک سیرت خاتون تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن