پاکستان آرفن کیئر فورم :15 رمضان کو’’یوم یتامیٰ‘‘ منایا جائے گا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی 15 رمضان کو’’یوم یتامیٰ‘‘سماجی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم اداروں پر مشتمل پاکستان آرفن کئیر فورم کے تحت ملک بھر میں یوم یتامیٰ کی مناسبت سے یتیم بچوں کیلئے سیمینار کانفرنسز اور افطار ڈنرز کا انعقادکیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان آرفن کیئر فورم کا اجلاس ہوا جس کی صدارت الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے نائب صدر ایئر مارشل( ر) فاروق حبیب نے کی جبکہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ اور ہیلپنگ ہینڈز سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔