• news

قادیانی اسلام ، ملک ، مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں :مولانا عزیزالرحمن ثانی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم،مولاناسیدعبداللہ شاہ، مولانا عبدالشکور یوسف، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود، مولانا سمیع اللہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مشرکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے۔ اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے وہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے۔ انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر و مرتد بنانے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔ علماء نے گزشتہ روز عوام سے اپیل کی تمام قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ قادیانی مصنوعات کا استعمال کرنا غیردانستہ طورپر قادیانیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ قادیانی کسی بھی طورپر اسلام اور ملک اور مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن