لینڈ ایکوزیشن ایکٹ1894 ء لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(خبر نگار)لینڈ ایکوزیشن ایکٹ1894 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس شاہد کریم نے فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرلیا،جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین کے منافی ہے،لینڈ ایکوزیشن ایکٹ انگریز دور کا بوسیدہ قانون ہے،بھارت میں بھی اس ایکٹ کو ختم کر کے انسانی بنیادی حقوق کو مدنظر رکھ کر قانون بنایا گیا ہے، استدعا ہے کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر نیا قانون بنانے کا حکم دیا جائے۔