رائیونڈ ریلوے سٹیشن ‘ 3 سٹالز مالکان کو فی کس 2 ہزار روپے جرمانہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے رباب ملک کی ہدایت پر کمرشل انسپکٹر لیاقت علی نے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر اچانک چھاپہ مار کر 3 سٹالز مالکان کو فی کس 2 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ریلوے سے منظور شدہ واٹر برانڈ کی بجائے دیگر بوتلیں پکڑی گئیں جن کو بعدازاں قبضے میں لے لیا گیا۔ سٹالز مالکان کو منظور شدہ اشیاء کے علاوہ سٹالز پر فروخت کیلئے اشیاء رکھنے اور ڈسپلے سٹینڈز منظور شدہ حد سے آگے بڑھانے پر وارننگ دی گئی ۔