• news

سابق کرکٹر عمران نذیرپر رقم لے کر اپارٹمنٹ نہ دینے کا الزام‘خاتون عدالت پہنچ گئی

لاہور (خبر نگار) سابق کرکٹر عمران نذیر پر خاتون سے رقم لے کر اپارٹمنٹ نہ دینے کا الزام، مدیحہ بی بی نے سول عدالت سے رجوع کرلیا،سول جج محمود افضل شاہ نے خاتون کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران نذیر سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران نزیر کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 42 لاکھ دے کر اپارٹمنٹ بک کروایا،عمران نزیر نے تاحال اپارٹمنٹ کا نہ قبضہ دیا اور نہ رقم واپس کی،عمران نذیر پر قومی ہیرو سمجھ کر اعتماد کیا لیکن اس نے دھوکہ دیا، عدالت عمران نزیر کو رقم واپس یا اپارٹمنٹ دینے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن