ملک نام نہاد سیاسی جماعتیں مافیاز کی آماجگاہیں، سرپرست ہیں:ضیاء الدین انصاری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک نام نہاد سیاسی جماعتیں مافیاز کی آماجگاہیں اور سرپرست ہیں۔ حکمرانوں کے سایہ میں پلنے والے مہنگائی مافیاز اشیا ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔ کرپشن کا کوئی بھی سکینڈل آتا ہے تو حکمرانوں اور ان کے حواریوں کے نام سب سے نمایاں ہوتے ہیں۔ حقیقی تبدیلی، روٹی کپڑا مکان اور ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑ ھ کر عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے جبکہ ان ظالموں کا حقیقت میں جمہوریت سے دور دور کا بھی تعلق نہیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر تقریبات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رمضان بڑی عظمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ مگر بدقسمتی سیرمضان میں بھی بدبخت ناجائز منافع خوراشیا خورو نوش میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غربیوں پر ظلم کررہے ہیں۔ مہنگائی کی ستائی عوام ماہ رمضان میں بے حسی کی تصویر بنی مفت آٹے کیلئے ٹرکوں کے پیچھے جان کی بازی لگانے پر مجبور ہے۔ ہر دوسرے تیسرے دن اس مفت آٹے کیلئے کسی نہ کسی گھر کا چراغ بجھ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور حکومت جہاں عوام کو دیگر معاملات میں ریلیف دینے میں ناکام ہے وہیں احترام رمضان آرڈنینس کے نفاذ میں بھی ناکام نظر آتی ہے۔