مسلمان قرآن کریم سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں:راغب حسین نعیمی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مسلمان قرآن کریم سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ ماہ صیام میں صاحب استعاعت افراد صدقات وعطیات اورزکوۃ ادا کریں۔ رمضان المبارک میں ایک نیکی کرنے کے بدلے میں 7سو نیکیوں کوثواب ملتاہے۔ اللہ کریم کو رمضان المبار ک میں قیام الیل بہت پسند ہے اورقیام الیل سے مراد 20رکعت نماز ترویح ہے۔ نماز ترویح سنت موَکدہ ہے اسے باقاعدگی سے ادا کریں۔ ما ہ صیام میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنالیں۔ نماز پنجگانہ کو پورے اہتمام کیساتھ اداکریں اوراگر کوئی فرض نماز رہ جائے تو اس اگلی نماز کیساتھ قضاء کرلیں تاکہ روز کاکام روز ہی کرلیا جائے۔ روزہ دار افراد ا پنے آپ کو برے اعما ل سے بچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ماہ صیام کے دوسرے جمعۃ المبارکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مبارک ماہ کی فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بیکار نہیں جانے دینا چاہیے۔