• news

افغانستان میں بارش‘ سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی‘ 74 زخمی

کابل (این این آئی) افغانستان میں حالیہ بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افرا کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی جبکہ 74 افراد زخمی ہو گئے۔ افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت کے قائم مقام سربراہ محمد عباس اخوند کے حوالے سے افغان میڈیا نے رپورٹ میں کہا کہ ملک کے 23 صوبوں میں حالیہ سیلاب کے باعث 9 افغان شہری جاںبحق اور 74 زخمی ہو گئے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں 1800 رہائشی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ 20 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر زرعی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن