شام پر اسرائیلی فضائی حملہ‘ ایرانی افسر جاں بحق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شام میں اسرائیلی حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک افسر جاں بحق ہو گئے۔ ایران نے فوجی مشیر اور افسر میلاد حیدری کی شہادت کا اعلان کیا۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کورپس سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حالیہ حملہ شام میں اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ کا چھٹا فضائی حملہ اور دمشق کے قریب دو دنوں میں دوسرا حملہ ہے۔ حملے سے متعلق اسرائیل کی طرف سے بدستور خاموشی ہے اور فوری طورپر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ آئی آر جی سی نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حملے کا عزم کیا اور کہا کہ دمشق کے مضافات میں صبح سویرے ہونے والا مجرمانہ حملے کا ضرور جواب دیا جائے گا۔