• news

بھارت: خاتون کو زبردستی حجاب اتارنے پر مجبور کرنیوالا گروہ گرفتار

تامل ناڈو(نیٹ نیوز) بھارت میں خاتون کو زبردستی حجاب اتارنے پر مجبور کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں مسلمان خواتین کا ایک گروپ سیاحت کیلئے تاریخی قلعہ ویلور کے دورے پر گیا تھا، اس موقع پر 6 لڑکوں پر مشتمل گروہ کی جانب سے خواتین کو تنگ کیا گیا اور ایک خاتون کو زبردستی حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے لڑکوں نے نہ صرف خاتون کو مجبور کیا بلکہ حجاب اتارنے کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق  گروہ میں شامل 17 سالہ نوجوان کو اس حرکت پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن