برطانیہ میں شہری نے 12 کی بجائے غلطی سے 60 عینک منگوا لیں
لندن (نیٹ نیوز) بزرگ شہری نے غلطی سے 60 عینکیں آرڈر کر دیں۔ ان کا خیال تھا کہ انہوں نے صرف 10 یا 12 عینکیں آرڈر کی ہیں۔ کرس آرنلڈ نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی جس میں وہ چشمے کے ڈبوں کے ڈھیر کے ساتھ صوفے پر براجمان ہیں۔ 26 مارچ کو شیئر کی گئی اس پوسٹ کو اب تک 26 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ کرس نے لکھا کہ میرے والد نے غلطی سے 60 عینکیں منگوا لیں۔