منافع بخش اداروں کو آئوٹ سورس نہیں کیا جاتا، ایئرکرافٹ اونرز آپریٹز ایسوسی ایشن
راولپنڈی (اکمل شہزاد ، سٹاف رپورٹر)پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹز ایسوسی ایشن کا ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ سے متعلق فنانشنل منیجرز تقرری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ، ایئرکرافٹ اونرز آپریٹز ایسوسی ایشن ایئرپورٹس نے نجکادی سے متعلق حکومت کے یکطرفہ فیصلے کی مذمت کرتا ہے، پیپرا قوانین پر عمل کیے بغیر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو فنانشنل منیجر تقرری کی منظوری دینا غیر قانونی عمل ہے،دنیا میں کہیں بھی منافع بخش اداروں کو آئوٹ سورس نہیں کیا جاتا، ایئرپورٹس کی آٹ سورسنگ کی تمام کارروائی کو خفیہ رکھا جارہا ہے،اس سے سارے عمل کو مشکوک اور مشکوک بنا دیا گیا ہے،ایئر پورٹس جیسے اہم اثاثے بیچ کر ملک چلانے کی دنیا میں ایسی کہیں مثال نہیں ملتی ایسا نہ ہو آوٹ سورسنگ میں زیادہ بولی بھارتی کمپنی دے تو بھارت کو ایرپورٹس حوالے کردیں، گذشتہ سال ملکی ایرپورٹس سے 90 ارب روپے کی آمدنی ہوئی، ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ 30 برس میں ہمارے ایرپورٹس 2700 ارب روپے سے زائد کی آمدنی کمانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن ہم اپنے ایئرپورٹس کو صرف 850 بلین ارب روپے میں آئوٹ سورس کر رہے ہیں۔ ایئرکرافٹ اونرز آپریٹز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ معاملے کو پوشیدہ رکھنے اور قوانین کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان، عالمی بینک کے زیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجاجائیگا۔