• news

چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،شازیہ مری

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے۔افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ایک جیسے مقدمات میں انصاف کا پیمانہ مختلف رہا ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا آج بھی موقف یہ ہے کہ آئینی معاملات کے لئے علیحدہ آئینی عدالت کی ضرورت ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم تو پوچھتی ہی رہے گی کہ بھٹو سے انصاف کیوں نہیں ہوتا؟ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جس کا شمار ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ اس جج نے ٹی وی پر آکر اعتراف کیا تھا کہ بھٹو صاحب کو پھانسی کی سزا غلط تھی۔ شازیہ مری نے کہا کہ عدلیہ کی تقسیم مکافات عمل ہے یا تاریخ کا انتقام۔

ای پیپر-دی نیشن