• news

 پولیس کی کارروائیاں ‘قتل‘ رابری کی وارداتوں میں ملوث 8ملزم گرفتار


لاہور(نمائندہ خصوصی) سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے قتل اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ شاہدرہ انویسٹی گیشن نے آشنا کے قتل میں ملوث ملزمہ علینہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ کے مطابق مقتول عاصم اسے آئس کا نشہ کرواتا تھا اور مقتول میرے والد کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ملزمہ نے مقتول کو ہوٹل لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزمہ علینہ سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے شہری حاکم علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے ملزم آکاشہ عرف کاشی کو گرفتار کر لیاہے۔ملزم کے مطابق اس نے مقتول حاکم علی کےخلاف اپنے والد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔مقتول کے مقدمہ میں بری ہونے کا اسے شدید رنج تھا اس لیے فائرنگ کر کے حاکم علی کو قتل کر دیا اور خود روپوش ہو گیا تھا۔راوی کنارے سے ملنے والی جلی ہوئی نامعلوم ڈیڈ باڈی کا معمہ بھی حل ہو گیا ہے۔اسلام پورہ انویسٹی گیشن نے اندھے قتل میں ملوث 4ملزمان ذیشان، زاہد، قاسم اور یاسر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نعش کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو رکشہ ڈرائیور تھا۔ ملزمان نے رکشہ چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر کے نعش جلا دی تھی۔شاہدرہ انویسٹی گیشن نے عمران عرف مانی رابر گینگ گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان عمران عرف مانی اور وسیم سے موبائل فونز، نقدی، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے 45مزید وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن