لاہور،ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں ٹریفک وارڈن نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی،چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق پیٹرولنگ آفیسر آصف صدیق نے ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو زبردستی بچے کو لےجاتے دیکھا جس پر آفیسر نے اس کا تعاقب کیا اور اسے روک لیا، بچے سے رونے کی وجہ پوچھنے پر موٹرسائیکل سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر آصف صدیق نے اسے دبوچ لیا،سی ٹی او کے مطابق بچے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی جسے تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا جب کہ ملزم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔