• news

 نشتر کالونی میں دو شیزہ کی ہلاکت میں ملوث 2مرکزی ملزم گرفتار 


لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں دو شیزہ کی ہلاکت میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان گزشتہ روز دوشیزہ کی نعش کو ہسپتال میں لاوارث چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ مقامی ہسپتال میں نامعلوم افراد جواں سالہ لڑکی کو مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاو¿ن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق متوفیہ کی شناخت 25 سالہ عائشہ الیاس کے نام سے ہوئی، جو مکہ کالونی گلبرگ 3 کی رہائش تھی۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق متوفیہ عائشہ اور ملزمان کی آپس میں دوستی تھی۔ متوفیہ دمہ کی مریضہ تھی، منشیات کی زیادتی کی وجہ سے طبیعت غیر ہو گئی ملزمان متوفیہ کو ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ملزمان عاطف اور علی مرتضیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن