بشریٰ بی بی نے نیب طلبی چیلنج کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی، پیر کو سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ میں شامل ہیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے17 فروری اور16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ بشریی بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
بشرٰی بی بی