• news

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار کا تحریک کا اعلان


لاہور (خبر نگار) سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاءتحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان نے میڈیا بیان میں حکومت کو تنبیہہ کرتے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کےلئے وکلاءکی متفقہ قرارداد موجود ہے،تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت کو بتاتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا اداروں پر فرض ہے، عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے والے وزراءکے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے اپنے وزراءکی بیان بازی کے جواب دہ بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن