مریم نواز کا ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن نے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مریم نواز نے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی، ایک خصوصی کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز شریف نے کہاکہ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جارہاہے، کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
مریم نواز/ ایم ایس ایف
متعلقہ خبریں
شہباز شریف اور دیگر کیخلاف ا?شیانہ ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی
3 کے بینچ میں دو ججوں نے ہر فیصلہ میرے خلاف دیا، فل کورٹ بنایا جائے، نواز شریف
بات چیت سے انکار نہیں کیا، اقلیتی فیصلوں سے بحران بڑھے گا، اعظم نذیر تارڑ
چیف جسٹس ملک کو انارکی کی طرف نہ دھکیلیں ، فل بنچ بنائیں: وزیر داخلہ
سرکلرز سے ججز کے آرڈر کی نفی غلط، قوم ون مین شو قبول نہیں کرے گی: عطائ تارڑ
سستا پٹرول سکیم بہت پیچیدہ، مجھے نہیں لگتا یہ کامیاب ہو گی: مفتاح اسماعیل
وزیر اعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی فہد ہارون کی ملاقات
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی درخواستیں واپس لینے کی سمری صدر کو ارسال