سیشن جج نوشہرہ نے حسان نیازی کی 19 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی
پشاور (این این آئی) ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ آصف خان کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی 19 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو نوشہرہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج آصف خان کی عدالت نے 19 اپریل تک ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ حسان نیازی 19 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے۔