• news

کار سرکار میں مداخلت کیس، شبلی فراز کے وارنٹ جاری، 13 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

لاہور (خبر نگار) لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے  اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے شبلی فراز کے قابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے عدالت نے شبلی فراز کو گرفتار کر کے تیرہ اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور دیگر کی کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس پی انویسٹی گیشن کو تفتیشی افسر کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری  پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ انسداد دہشت گرد کی عدالت نے توڑ پھوڑ کار سرکار میں مداخلت کیس میں تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی 7 اپریل تک منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن