• news

گوجرانوالہ سول جج کا محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن مقدمہ سے خارج کرنے کا حکم

لاہور +گوجرانوالہ (خبر نگار+نمائندہ خصوصی) سینئر سول جج نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری کو اینٹی کرپشن کے مقدمہ سے خارج کرنے کا حکم د ے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج کی عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں پیش کیا گیا، اس دروان ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ فاضل جج نے دوران سماعت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محمد خان بھٹی کو مقدمہ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں 11مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس پر الزام تھا کہ اس نے قلعہ دیدار سنگھ تا گھمن والہ روڈ کی تعمیر کے ٹھیکے اور بغیر تعمیر کمپنی کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی۔ سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری کو گزشتہ روز راہداری ریمانڈ پر لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج چودھری غلام رسول نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بعد از گرفتاری ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش نہ کیا۔ عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن