• news

سلامتی کونسل کی صدارت روس کے حوالے‘ اقدام عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ: یوکرائن

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کے پاس آگئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائنی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ روس کا سلامتی کونسل کی صدارت کرنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سلامتی کونسل ارکان صدارت کا غلط  استعمال کرنے کی بھی روسی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ روس کا سلامتی کونسل میں ہونا غیرقانونی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن