• news

احد چیمہ کے خلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس‘ 3 گواہوں کے بیانات قلمبند

لاہور (خبر نگار) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس میں تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد اعوان نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ ہفتہ کے روز سماعت پر وزیراعظم کے مشیر و سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی دوران سماعت نیب کے تین گواہان نے شہادت قلمبند کرائی۔ عدالت نے مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ احتساب عدالت میں دائر احد چیمہ پر نیب ریفرنس میں الزام ہے کہ احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن