وزیر آباد: پیشی پر آیا ملزم مخالفین کی فائرنگ سے کمرہ عدالت میں قتل
وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت سے عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش ملزم مخالفین کی فائرنگ سے کمرہ عدالت میں قتل، قاتل کو عدالت میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے قابو کر لیا۔ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتول ملزم 3 افراد کے قتل میں ملوث تھا، پولیس ۔ کمرہ عدالت میں پیش ملزم کو مخالف نے پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ قاتل نے وکیل کا یونیفارم زیب تن کر رکھا تھا جس کی وجہ سے سکیورٹی پر مامور اہلکار تلاشی نہ لے سکا، قتل ہونے والا ملزم نصیر پرویا وزیر آباد کے علاقہ تھانہ احمد نگر میں 302 کے دو مقدمات میں مفرور رہا، عرصہ 11 سال بعد ملزم کو کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا مخالف غضنفر فاروق وکیل کا یونیفارم پہن کر عدالت میں موجود تھا، جس نے ملزم کو کمرہ عدالت میں گولیاں مار دیں۔